اسلام آباد:
قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر مسلم لیگ ن صدر شاہ غلام قادر سے شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر مریم ادریس کی ملاقات۔اس موقع پر مریم ادریس نے شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال ،پارٹی امور ،آئندہ انتخابات، خواتین ونگ سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی حکومت کے اچھے فیصلوں کے ساتھ ہیں اور غلط فیصلوں پر بھرپور مزاحمت بھی کریں گے ،کارکنان آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں،ملاقات میں مریم ادریس نے پارٹی منشور اور آئندہ انتخابات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان آپ کی قیادت میں متحد ہیں ،پارٹی نے بہترین فیصلہ کیا بطور حزب اختلاف آپ کی آواز موئژ ہو گی اورعوام کی بھرپور نمائندگی نظر آئے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *