“منزل کا حصول مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں”
زندگی جہد تسلسل کا نام ہے جہاں انسان اپنے اہداف کی تکمیل اور کامیابی کے لیے بیک وقت کئی محاذوں پر لڑ رہا ہوتا ہے تاکہ اپنی منزل پا سکے ، اسی طرح میں بھی اپنی زندگی کے اہداف کا تعین کر کے آگے بڑھ رہی ہوں چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو ،سیاست کامیدان ہو یا سماجی و انسانی حقوق کا مشن ہو مسلسل جدوجہد کر رہی ہوں تاکہ اہداف کی تکمیل کر کے اپنی منزل پا سکوں ،،،
الحمدللہ میرا ابھی تک سفر بہترین حکمت عملی ،والدین اور شوہر کے اعتماد،سپورٹ ،خاندان اور احباب کی دعاؤں سے نہایت کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،
مجھے آج آپ سب سے یہاں یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میرا ریسرچ آرٹیکل (ریسرچ پیپر )“Influence of Coopetition Capability on Software Product Innovation: The Moderating Role of Innovation Ecological Environment” کامیابی کے ساتھ HEC recognise Journal میں شائع ہو گیا ہے۔ ایک پی ایچ ڈی طالبعلم کے طور پر یہ میری تعلیمی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور میرے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یہ پی ایچ ڈی کے دوران میرا ساتواں آرٹیکل ہے میں نے ریسرچ اور مینجمنٹ سائنس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے ریسرچ کی دنیا میں بھرپور محنت کی ،اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے اپنی محنت کا پھل مل رہا ہے۔
اس کامیابی پر میں اپنی معزز پروفیسرزاور ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی قیمتی رہنمائی، مسلسل تعاون اور حوصلہ افزائی نے اس کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کی سرپرستی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ میں اُن تمام افراد کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، اس کامیابی سے مجھے مستقبل میں مزید محنت ، تحقیق کے لیے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔