مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس کی زیر صدارت مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن سے مرکزی و سٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال بالخصوص میرپور ڈویژن کی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور انتخابات کی تیاریوں اور الیکشن کمپین پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،اجلاس میں مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات میمونہ شاہ ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نعیم النساء ، مسلم لیگ ن میرپور سٹی کی صدر بےنظیر بٹ ، سینیئر نائب صدر شازیہ کوثر ،جنرل سیکریٹری امتیاز کوثر ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رابعہ کوثر ،سٹی جوائنٹ سیکریٹری شاہین صدیق ودیگر خواتین نے خصوصی شرکت کی ،،اجلاس میں تمام خواتین عہدیداران و کارکنان نے انتخابات میں الیکشن کمپین بارے حکمت عملی پر اپنی اپنی تجاویز دیں ، مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی مرکزی نائب صدر مریم ادریس نے الیکشن کمپین میں خواتین کو درپیش مسائل کو سنا اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہم سب ایک ٹیم بن کر نکلیں گی اور تمام صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بہترین سے بہترین الیکشن کمپین کریں گی اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گی ،اجلاس کی شرکا خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا کہ آپ سب خواتین نے انتخابات میں الیکشن کمپین کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں اور ساتھ ساتھ الیکشن کمپین کے دوران درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی ، ہم سب نے ملکر پارٹی قیادت کی گائیڈ لائن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور پورے میرپور ڈویژن کے تمام حلقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کرنی ہے پارٹی منشور اور قیادت کا پیغام اور وژن پہنچانا ہے اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے جسے کوئی فراموش نہیں کر سکتا ۔ملک بھر میں خواتین مختلف شعبہ جات میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے ملکی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کو عزت واحترام اور باشعور خواتین کو سیاست میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے تاکہ ان کی صلاحیتیں اجاگر ہوں اور وہ ہر فورم پر خواتین کی بھرپور انداز میں نمائندگی کر سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *